واشنگٹن: اس ویلنٹائن ڈے پر ایک نیلام گھر نے دل کی شکل والا شہابی ٹکڑا فروخت کرنے کا ارادہ کیا جو اپنی خاص اور پرکشش شکل کی بنا پر لوگوں کے لیے کشش کا باعث ہے۔شہابی پتھر(میٹیور) کو ہارٹ آف اسپیس کا نام دیا گیا ہے۔ سائبیریا سے ملنے والا یہ حیرت انگیز شہابی پتھر نو انچ جسامت رکھتا ہے اور اس کا وزن 10 کلوگرام (22 پونڈ) ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ یہ تین سے پانچ لاکھ ڈالر تک میں فروخت ہوجائے گا۔اس شہابِ ثاقب کے ٹکڑے کو فروخت کرنے والی کمپنی کا خیال ہے کہ 14 فروری کو یومِ محبت کے موقع پر ہرامیر جوڑا اسے خریدنے کی کوشش کرے گا اور اس طرح شاید یہ مطلوبہ قیمت پر فروخت ہوجائے گا۔ سائبیریا میں فروری 1947 کو ایک بہت بڑا شہابِ ثاقب گرا تھا جس کی زوردار آواز 150 میل دور تک سنی گئی تھی۔ اس زوردار تصادم سے اطراف کےجنگلات اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ اپنی تاریخی حیثیت کی وجہ سے ہی اس کی قیمت زیادہ رکھی گ ہے۔
Leave a comment