واشنگٹن : آئی ایم ایف سے پیکج کیلئے وزیرخزانہ اسد کے واشنگٹن میں مذاکرات جاری ہے ، اسدعمر نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جعفرمجرد ، ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر اور صدرورلڈبینک سے ملاقاتیں کیں ۔
معشیت کی بہتری کیلئے وزیر خزانہ سرگرم ہیں ، آئی ایم ایف سے پیکج کیلئے اسد عمر نے آئی ایم ایف کےایگزیکٹو ڈائریکٹرجعفرمجرد اور آئی ایم ایف کی پہلی ڈپٹی مینجمنٹ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کےمعاشی پالیسیوں پربریفنگ دی اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ایم ایف حکام کے بعد عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپس سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے صدر کو پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں عالمی بینک کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کیلئے امداد پر جاری بات چیت سے آگاہ کیا، عالمی بینک کے صدر نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اپنے دورہ امریکہ کے دور ان وزیر خزانہ نے امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے ممبران کے ساتھ بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیپسی، کوکا کولا، پروکٹر اینڈ گیمبل، اوبر اور فیس بک کے حکام بھی شریک تھے۔
اسدعمر کا کہنا تھا پاکستان کاروبار کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان اصلاحاتی عمل کی خود نگرانی کررہے ہیں، مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں کام کرنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے پاکستان کا وفد آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے، وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسد عمر کر رہے ہیں،اجلاس 14اپریل تک جاری رہے گا۔