جمعہ, 22 نومبر 2024


برطانوی تیل بردار جہاز کے بارے میں اہم معلومات

 
 
تہران : ایرانی مزاحمتی کونسل نے انکشاف کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے الذوالفقار بریگیڈ کے زیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔
 
ایرانی اپوزیشن کی طرف سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمز میں یرغمال بنائے گئے برطانوی تیل بردار جہاز کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا ہے۔
 
میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ اپوزیشن کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ذوالفقار بریگیڈ کے زیرانتظام یونٹ نے بریگیڈ ابو عبداللہ کے تعاون سے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنایا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ابو عبداللہ بریگیڈ ایرانی نیوی کا اہم ترین بریگیڈ سمجھا جاتا ہے جو اس وقت جزیرہ فارور میں تعینات ہے۔
 
ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی جہاز کے اغواءسے ایک روز قبل 18 جولائی کو پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے متحدہ عرب امارات کے تین مقبوضہ جزیروں ابو موسیٰ، طنب الصغریٰ اور طنب الکبری کا دورہ کیا تھا۔
 
رپورٹ کے مطابق ‘بریگیڈ ذوالفقار قشم کے سربراہ ایڈمرسل مہدی ھاشمی نے برطانوی تیل بردار جہاز کو یرغمال بنانے کےآپریشن کی قیادت کی، یہ یونٹ آبنائے ہرمز سے تیل برداراز جہازوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
 
ایرانی عوامی مزاحمتی کونسل کی ڈیفنس واسٹریٹیجک ریسرچ کمیٹی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جزیرہ قشم میں زیرزمین کئی اہم تنصیبات قائم کی گئی ہیں جن میں میزایل ذخیرہ کیے گئے ہیں۔
 
عوامی مزاحمتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہاں پر رکھے گئے اسلحہ میں کروز میزائل بھی شامل ہیں۔ وہاں سے یہ میزائل یمن، شام اور لبنان کو منتقل کیے جاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment