نئی دہلی : بھارتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے رانجر نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا چندریان2پر خرچ کیا گیا بے پناہ پیسہ اب خلائی ملبہ بن چکا ہے، بھارت نےغیرضروری شعبدےبازی پراربوں خرچ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے چاند پر اترنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ، بھارتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے رانجر نے چند ریان 2 کی ناکامی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا چندریان2کی ناکامی سے خلائی ملبے میں ہی اضافہ ہوا اور اس مشن پر خرچ کیاگیابےپناہ پیسہ اب خلائی ملبہ بن چکا ہے۔
ماہراقتصادیات کا کہنا تھا کہ یہ فنڈزسماجی مسائل کےخاتمےکیلئےاستعمال کئےجاسکتےتھے، بھارت سےغربت، بے روزگاری اور امراض کاخاتمہ ہوسکتاتھا، کئی اسپتال بن سکتے تھے، کاشتکاروں کیلئے ٹیوب ویل لگائے جاسکتے تھے۔
ڈاکٹر لونے نے مزید کہا کہ بھارت نےغیرضروری شعبدےبازی پراربوں خرچ کردیئے۔
یاد رہےبھارت کی چاند پراترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ، چندریان ٹوچاندسےدواعشاریہ ایک کلومیٹردورتھاکہ زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا، بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے چاند گاڑی کا رابطہ کیوں ٹوٹا وجہ جاننے کےلئےڈیٹا کا تجزیہ کررہے ہیں۔
اسرو کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جہاز خود کار طریقے سے چاند پر لینڈ کر جائے گا، وگرنہ وہ چاند کی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوجائے گا۔
تاحال اس خلائی جہاز کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں چنانچہ توقع کی جارہی ہے کہ خلائی جہاز تباہ ہوچکا ہے۔
خیال رہے بھارت اس سے پہلے سنہ 2008 میں ایک اور خلائی مشن چندریان 1 چاند کی طرف روانہ کرچکا ہے۔ وہ خلائی جہاز بھی چاند کی سطح پر اترنے میں ناکام رہا تھا۔