لندن:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرحیات نے کہاہے کہ ہٹلرنے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کررہاہے جب کہ کلبھوشن یادیوصرف جاسوس نہیں بلکہ ٹیرر ونگ لیڈر تھا۔
لندن میں اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے خطاب میں جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ ہٹلر نے جو جرمنی میں کیا وہ بھارت کشمیر میں کر رہا ہے، بی جے پی اورآر ایس ایس نے حد پارکرلی ہے۔
انھوں نے کہاکہ ہندوتوا نے بھارت میں پنجے گاڑ رکھے ہیں، پاکستان کی سرزمین سے گرفتار کیے جانے والاکلبھوشن یادیو صرف جاسوس نہیں بلکہ دہشت گردی ونگ کا لیڈر تھا جو دہشت گردوں کو اسلحہ اور رقم فراہم کرتا تھا۔
جنرل زبیرکا کہنا تھاکہ بالاکوٹ حملے کے فورا بعد ہم نے بھارت کے ساتھ اسکور برابرکیا۔