امریکی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حال ہی میں چین کے سفر سے واپس آئے شخص میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ، جو کہ امریکی شہر سیاٹل کا رہائشی ہے۔
یاد رہے کہ چین کہ شہر ووہان میں دریافت ہونے والے اس وائرس سے اب تک تین سو افرادمتاثر اور چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں اس وائرس کی انسان سے انسان میں منتقلی کی تصدیق کر دی گئی ہے ، جبکہ اب یہ وائرس چین کے دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔
چین میں کوروناوائرس سے متاثر افراد کا زیادہ تر تعلق چین کے شہر ووہان سے ہے۔ جنوبی کوریا میں بھی دو روز قبل کوروناوائرس کے پہلے متاثرہ مریض کی تصدیق کر دی گئی ہے ، جبکہ تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں بھی ایک مریض سامنے آیا ہے جو کہ حال ہی میں چین کے شہر ووہان سے آئے ہیں۔