اتوار, 28 اپریل 2024


کرونا وائرس سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے سخت اعلان

سعودی حکام نے شہریوں اور غیر ملکیوں کو متنبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ہدایات پر عمل نہ کرنا سنگین جرم تصور کیا جائے گا اور مجرم کے خلاف فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
 
کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرکے خلیجی ریاستوں پر بھی حملہ آور ہورہا ہے جس سے بچنے کےلیے بیشتر ریاستوں نے دوسرے فضائی آپریشن معطل کرکے زمینی سرحدیں بھی بند کردیں ہیں، انہیں ممالک ایک سعودی عرب نے جس نے ریاست میں مقیم غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں کی حفاظت کےلیے ہدایات جاری کررکھی ہیں جس پر ہر صورت میں عمل کرنا ضروری ہے۔
 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کی جانے والی ہدایات کی خلاف سنگین جرم تصور کی جائے گی۔
 
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق جو بھی شہری یا غیر ملکی کوویڈ 19 وائرس سے نمٹنے کےلیے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں کی خلاف ورزی کرے گا اسے فوجداری عدالت کے تحت سزا دی جائے گی۔
 
سعودی حکام کے مطابق پابندیوں کا مقصد مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو کرونا وائرس کی لپیٹ میں آنے سے بچانا ہے اسی لیے حکومت کی جاری کردہ ہدایات، احتیاطی تدابیر اور فیصلوں پر عمل درآمد بہت ساری جانوں کے ضیاع سے بچاسکتا ہے۔
 
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ مکمل اطمینان و سکون کے جذبے سے کام لیں، انتہائی آگہی کا مظاہرہ کریں اور یقین رکھیں کہ جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ صحت عامہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔
 
یاد رہے سعودی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت12 ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment