نیو ویلز: کوروناوائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف ممالک میں گھریلو تشددمیں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.
ذرائع کے مطابق فرانس کے بعد آسٹریلیا میں بھی گھریلو تشدد میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے.
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق کورونالاک ڈاؤن کےدوران نیو ساؤتھ ویلز میں بھی 75 فیصد گھریلو تشدد کی شکایت ریکارڈ کی گئی ہے.
دوسری جانب ریاست وکٹوریہ میں بھی تشدد کے دوگنا واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں.
اس ضمن میں آسٹریلیوی وزیراعظم اسکا موربسن کی جانب سے گھریلو تشددکے خلاف 100ملین ڈالرز کااعلان کیا ہے.
خیال رہے آسٹریلیا میں اب تک 4000افراد کورونا کے مریض ہیں جبکہ 16 افراد ہلاک ہوچکے ہیں.