بدھ, 30 اکتوبر 2024


کورونا ؛امریکا میں ایک ہی روز میں مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کولمبیا سمیت امریکا کی 50 ریاستوں میں کم ازکم 2 ہزار 35 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد امریکا میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 725 ہوگئی۔

 امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 318 ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں لاشیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ لاوارث لاشوں کو دفنانے کے لیے مزدور بھرتی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ حالات جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار سے کہیں زیادہ خراب ہیں جس کی وجہ چین اور دیگر جگہوں پر شفافیت کا فقدان ہے اور خاص طور پر اسپتالوں کے باہر موت کی وجہ کی تصدیق کرنے میں دشواری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment