ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف نے سائوتھ افریقن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران جنرل راحیل نے جنوبی افریقی فوج کے چیف لیفٹینینٹ جنرل وی آر ماسونڈو سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق لیفٹینینٹ جنرل ماسونڈو نے اس موقع پر پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا