کراچی: رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہورہا ہے۔
ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن روس،گرین لینڈ ،شمالی کینیڈا، شمالی ایشیا، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں دیکھا جاسکے گا تاہم سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن کے دوران چاند زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا، چاند زمین سے دور ہونے کے باعث سورج کو مکمل ڈھانپ نہیں سکے گا۔
سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر شروع ہوا اور 3 بجکر 42 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائے گا، سورج گرہن کے دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔