ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسرائیل میں پتھراؤ کرنے والوں کے لیے سخت قانون منظور

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی) اسرائیل کی پارلیمنٹ نے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے کو 20 سال قید ہوگی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا قانون منظورکیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں اس قانون کے حق میں 69 ارکان نے رائے دی جب کہ 17 نے مخالفت میں ووٹ دیا، نئے قانون کے تحت اب پتھراؤ کرنے والے شخص کو 10 برس تک کی سزا سنائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ کوئی شخص پتھر کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا تواسے 20 برس قید کی سزا بھی سنائی جا سکے گی۔

نئے قانون کے حوالے سے اسرائیلی وزیر انصاف ایلت شاکد کا کہنا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے ’دہشت گرد‘ ہیں اور ان کو ایسا کرنے سے باز رکھنے کے لیے سخت سزا کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نئے قانون کی منظوری سے قبل پتھراؤ میں اگرکوئی شخص زخمی نہ ہو تو اس کی سزا 3 ماہ تھی، نہتے فلسطینی عام طور پر جدید ترین اسلحے سے لیس اسرائیلیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران پتھراؤ کرتے ہیں،اسی لئےاسرائیلی حکومت نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پرپتھراؤ کو روکنے کے لئے یہ قانون منظورکیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment