جمعہ, 11 اکتوبر 2024


اسرائیلی فوج نےجنوبی لبنان کے شہریوں کوخبردارکرددیا

تل ابیب: جنوبی لبنان کے شہر بیقا کے شہریوں کو اسرائیلی فوج نےممکنہ فضائی حملوں سے خبردار کرنے کے لیے ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسیجز بھیجے ہیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیقا کے رہائشیوں کو ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ پیغامات میں حزب اللہ کے زیر استعمال عمارتوں اور ان کے قرب جوار سے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ٹیکسٹ میسیجز میں جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بالخصوص ان عمارتوں سے دور رہیں جہاں حزب اللہ ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کرتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار ہیں، اگلے ٹیکسٹ میسیج تک اس عمارت سے دور رہیں۔

اس ٹیکسٹ پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری کا ایک وائس میسیج بھی ہے۔ جس میں اسی قسم کی بات کی گئی ہے۔

اس قسم کے ٹیکسٹ پیغامات اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے فضائی حملوں سے قبل فلسطینیوں کو بھی بھیجے تھے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ کی طرح لبنان میں بھی فوجی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ لبنان میں چند روز قبل حزب اللہ کے کمانڈرز اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس میں 40 کے قریب جاں بحق اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ان افراد کی نماز جنازہ کے دوران حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکی بھی دھماکے سے پھٹنے لگے جس میں 20 جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اگلے ہی روز ایک کارروائی میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل سمیت متعدد کمانڈز شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment