ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) گزشتہ روز حرمین شریف میں کرین پر بجلی گرنے سے کرین گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد عازمینِ حج شہید جبکہ 200 سےزائد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 15 پاکستانی ، 25 بنگلا دیشی اور 10 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں ۔ پاکستانیوں کو اپنے عزیز و اقارب کی معلومات فراہم کرنےکے لیے ہنگامی کال سینٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔ پاکستانی میڈیکل ٹیم بھی ہسپتال میں جاری امدادی کارروائیوں میں شامل ہے جبکہ پاکستانی سفیر نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا۔ اس افسوسناک حادثے پر صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ حرم شریف میں ہونے والے حادثے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جن کا مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کر دی ہے ۔ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ، زخمیوں کے بارے میں تمام معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے مکہ مکرمہ کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔
حرمین شریف میں کرین حادثے پر صدر اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
- 12/09/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1376 K2_VIEWS
Leave a comment