ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل):ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کے قتل کو پانچ سال گزرنے کے باوجود آج بھی انکے قاتلوں کا پتہ نہ چل سکا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کی شام کو لندن میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے چھریوں اور اینٹوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ گزشتہ پانچ سال سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے ڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان سے بھی چند افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Leave a comment