ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک شرابی کے اوپر سڑک تعمیر کر دی گئی جس کے باعث اسکی موت واقع ہو گئی۔یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کٹنی میں پیش آیا جہاں لال برمن نامی 45سالہ شخص رات کے وقت گھر جاتے ہوئے ایسے راستے سے گزرا جہاں سڑک کی تعمیر ہو رہی تھی ۔ نشے کی حالت میں وہ شخص گڑھے میں گر کر بے ہوش ہوگیا اور دوسرے دن مزدوروں نے لا پرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر دیکھے گڑھے میں پگھلا ہوا تار کول ڈال دیا اور اسے ہموار کرنے کے لیئے بھاری بھر کم رولر چلا دیا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ بعد ازاں مقامی افراد نے شرابی کی قمیض کا ایک حصہ باہر نکلے دیکھا تو تازہ بنی ہوئی سڑک اکھاڑ کر مذکورہ شخص کی لاش باہر نکالی۔ مدھیہ پردیش کی حکومت نے ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاءکو پچاس ہزا روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک مزدور اور ڈرائیور کو تفتیش کے لیئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Leave a comment