ایمز ٹی وی (نیشنل )وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصوبوں کی تعمیر زیرغور ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے متعدد منصوبے زیر غور ہیں اور جن 7 پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ان میں کالا باغ ڈیم بھی شامل ہے جن سے پانی کی کمی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کاتفصیلی ڈیزائن اورٹینڈردستاویزات 1988 سے مکمل ہیں، منصوبے پرعملدرآمد حکومت پاکستان کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا جب کہ رواں خریف سیزن میں 35.86 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوا۔
کالا باغ ڈیم سمیت 7 بڑے آبی ذخائر کے منصو بے زیر غور ہیں، خواجہ آصف
- 13/10/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1439 K2_VIEWS
Leave a comment