جمعرات, 21 نومبر 2024


نیویارک: ذہنی امراض سے بچاو کے لئے انڈوں کا استعمال مفید-

ایمز ٹی وی فارن ڈیسک-

یہ دعویٰ امریکا میں کی جانیوالی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے ۔امریکہ کے مطابق ٹفٹس یونیورسٹی کے تحت 6ماہ تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں دو گروپوں پر تجربات کیے گئے جس دوران ایک گروپ کو روزانہ دو انڈے کھلائے گئے جب کہ دوسرے کو ان سے محروم رکھا گیا ۔

جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انڈے استعمال کرنے والے گروپ کے افراد کے دماغی افعال میں اطمینان بخش اضافہ ہوا جو انھیں مختلف ذہنی امراض سے بچانے میں مددگار ہوسکتا ہے تحقیق کے مطابق انڈے دو اینٹی آکسائیڈنٹس لیوتین اور زیکس نیتھن کا بہترین ذریعہ ہیں جو دماغی افعال کو بہتر بنا کر یاداشت کی کمزوری اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہونے کے امکانات کو  کم کردیتا ہے-

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment