ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) آئس کریم کا نام سنتے ہی شاید ہی کوئی ہو جس کے چہرے پر مسکراہٹ نہ آتی ہواور سب کی چاہ ایک ہی ہوتی ہے آئس کریم جتنی چاہے دے دو سب چٹ پٹ کرجائیں گے ۔ کچھ لوگ توآئس کریم کے اتنے چسکورے ہوتے ہیں چاہے سخت سردی ہو یا گرمی آئس کریم کھانے کیلئے ہروقت تیار رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں دنیا بھر میںجہاں آئس کریم کے مختلف ذائقے تیار کئے جاتے ہیں، وہیںمنفردانداز میں بنا کر پیش کیا جاتا ہے کہیں کون تو کہیں کپ میں آئس کریم کو مختلف انداز میں بنا یا جاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ہو ا ناروے میں جہاںدو شیفس نے دنیا کی سب سے بڑی کون بنا کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں اپنا نام درج کروالیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے شہر کرسچئین سینڈ میں دو شیفس نے دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کون تیار کی ہے۔ 3.08 میٹر بلند اس کون کا وزن 110 کلو گرام ہے۔ اس کون کی تیاری میں 60 لیٹر چاکلیٹ اور 40 کلو جام کے علاوہ ایک ہزار 80 لیٹر کریم بھی استعمال ہوئی ہے۔ اس آئس کریم کو کرسچئین سینڈ کے ساحل پر لوگوں کو پیش کیا گیا جہاں اس کون کو فیکٹری سے لانے کے لئے خصوصی مال بردار ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا۔ نارویجئی شیفس نے اتنی بڑی آئس کریم کون بناکر دنیا کی سب سے بڑی آئس کریم کون کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اٹلی کے شیفس کے پاس تھا جنہوں نے 2.81 میٹر اونچی کون بنائی تھی۔
Leave a comment