جمعہ, 22 نومبر 2024


ایک ای میل کرنےپرعہدے سے فارغ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) امریکا میں اعلی پولیس افسر نے نسلی پرستی پر مبنی ای میل کرنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس کے اعلی پولیس افسر نے سیاہ فام امریکیوں، مسلمانوں اور خواتین سے متعلق نسل پرستی پر مبنی ای میل کرنے اوراس پرعوام کی جانب سے شدید تنقید سامنے آنے پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ پولیس افسر ٹام اینجل نے اعتراف کیا کہ انہوں نے مسلماںوں، سیاہ فام امریکیوں اور خواتین سے متعلق متعصبانہ ای میل کیں جب کہ لاس اینجلس ٹائمس نے ٹام اینجل کی ای میل کی کاپیاں بھی حاصل کرلی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے 7 جنوری 2012 کو ایک ای میل کی جس میں انہوں نے دہشت گردوں کی کارروائیوں کو مسلمانوں نے منسوب کیا۔ محکمہ پولیس کے ایک افسر میک ڈونل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جب ٹام اینجل کی جانب سے کی گئی ای میل کا جائزہ لیا تو یہ نامناسب اور غیر پیشہ وارانہ تھیں جو محکمہ پولیس کے لئے تکلیف دہ تھیں جب کہ اینجل نے عوام کی جانب سے ردعمل آنے کے بعد اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹام اینجل نے لاس اینجلس کےقریبی شہر بربینک میں 2012 سے 2013 کے درمیان پولیس کے اعلی افسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور انہوں نے ایک ایسے وقت میں عہدے سے استعفیٰ دیا ہے کہ جب سین فرانسسکو کے 3 پولیس افسران کو اس لئے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا کیوں کہ انہوں نے اپنے پیغام میں اقلیتوں کو جنگلی جانور اور وحشی قراردیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment