جمعہ, 22 نومبر 2024


5 سال قبل اسامہ کیخلاف کارروائی نہ کرتے تووہ ہاتھ سے نکل جاتا،اوباما

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی صدربارک اوبامانے القاعدہ کے سربراہ اْسامہ بن لادن کی ہلاکت کے 5 سال بعدغیر یقینی زمینی حالات کے باوجوداس کارروائی کی اجازت دینے کادفاع کرتے ہوئے کہاہے کہ بن لادن کومرتے وقت یہ بات ضروریادآئی ہو گی کہ امریکی عوام اْس کے ہاتھوں مرنے والے 3ہزار انسانوں کوبھولے نہیں تھے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بن لادن کوپکڑنے کا بہترین موقع تھا،اگرہم یہ کارروائی نہ کرتے تو وہ ہمارے ہاتھوں سے نکل سکتا تھااوراس کے دوبارہ منظرعام پرآنے میں کئی سال لگ جاتے اوبامانے اس پْرخطرآپریشن کے احکام یہ جانتے بوجھتے دیے تھے کہ ایبٹ آبادمیں جس شخص کی شناخت اْسامہ بن لادن کے طورپرہوئی ہے،ممکن ہے وہ کوئی اورشخص ہو۔اوبامانے کہاکہ ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اپنی اس کارروائی سے ہم پاکستان کوناراض کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment