ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے، پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے. تفصیلات کے مطابق امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کامیڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کو تمام دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی. انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان سے کاروائیاں کررہے ہیں، دہشت گرد گروپوں سے پاکستان کوخود بڑا خطرہ ہے. مارک ٹونرکا کہنا تھا کہ پاکستان ممبئی حملوں کی تفتیش میں بھارت کے ساتھ تعاون کرے.امریکی محمکہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ملا منصور کواس لیے ہلاک کیا گیا کہ وہ امریکی افواج میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا. اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا طالبان رہنماؤں کو مذاکرات کی طرف لانا چاہتا ہے، طالبان کے پاس صرف مفاہمتی عمل کا آپشن ہے. واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.
امریکا کی سلامتی کے لیے ڈرون حملے جاری رکھیں گے
- 27/05/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1772 K2_VIEWS
Leave a comment