ھفتہ, 23 نومبر 2024


تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے 45 افراد ہلاک

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا. تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ 22 آپریشن کرکے چار ہزار تارکین وطن کو بچایاگیا،جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز سے اب تک 14ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائی گئی ہیں. دوسری جانب لیبیا کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا انہوں نے چھ کشتیوں کو مغربی ساحل جانے سے روک لیا جن میں سات سو پچاس افراد سوار تھے، جبکہ چار لاشیں بھی برآمد کرلی گئی. یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسر بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اطالوی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک بزار افراد کواطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا تھا.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment