جمعہ, 22 نومبر 2024


فرانسیسی سینٹ میں روس پرپابندیوں کے خلاف بل منظور

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانسیسی سینٹ میں روس پریورپی یونین کی جانب سےپابندیوں کےخلاف بل منظور کرلیا گیا،اراکین کی اکثریت نے روس پر سے پابندیاں اٹھانے کے حق میں ووٹ دیا. تفصیلات کے مطابق فرانسیسیسینٹ میں روس پر یورپی یونین کی پابندیوں سے متعلق بل پیش کیا گیا، سینٹ میں روس پر پابندیا ں اٹھانے سے متعلق رائے شماری کی گئی. سینٹ اراکین کی اکثریت نے فیصلہ روس کے حق میں سنادیا، اراکین کی اکثریت نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سےروس پر عائد پابندیاں اُٹھا لینی چاہیے.رائے شماری میں تین سو دو ارکان نے پابندیاں اُٹھانے کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف سولہ ارکان نے روس پر پابندیاں برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ ڈالا.اسے سے قبل 28 اپریل کو اسی طرح کی قرارداد فرانس کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، قومی اسمبلی کے 577 اراکین میں سے ایک سو ایک اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا، 55 اراکین پارلیمنٹ نے روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں توسیع کی مخالفت کی تھی. فرانس یورپ کا صرف واحد ملک نہیں جہاں سیاست دان روس کےمخالف پابندیوں کو ختم کرنے کے حق میں ہیں. یاد رہےکہ انیس مئی کو اٹلی کے شمال مشرقی علاقے وینیٹو میں کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کیا گیا تھا اور اطالوی حکومت اور یورپی یونین پر زور دیا گیا تھا کہ روس پرعائد پابندیاں ختم کی جائیں. واضح رہے دو ہزار چودہ میں روس کے مشرقی یوکرین پر حملےاور یوکرین کے روس سے الحاق کے بعد یورپی یونین نے روس پر پابندیاں عائدکردی تھیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment