ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)
ایتھنز.......یونان میں حکومت کے بچتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور سرکاری اسپتالوں میں بھی کام بری طرح متاثر ہورہا ہے، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی کم ہے۔ دارالحکومت ایتھنز میں مظاہرین نے دو ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت اخراجات میں کٹوتیاں کرنے اور بین الاقوامی مالی امداد پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔