Reporter SS
ایمزٹی وی(تعلیم/کابل)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملے میں سات طلبہ سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار گئے. تفصیلات کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی پرگزشتہ رات دہشت گردوں نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں سات طلبہ سمیت 13 افرادجاں بحق ہوگئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ 10 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا جبکہ اس حملے میں سات طلبہ کے علاوہ تین پولیس اہلکار اور تین گارڈز بھی جاں بحق ہوئے ہیں.
کابل پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 35 طلبہ اور 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ 750 طلبہ اور اسٹاف کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے. افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی میں مقامی وقت کےمطابق شام سات بجے مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں جبکہ حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے کے بعد نہ صرف اندھا دھند فائرنگ کی بلکہ بم دھماکے بھی کیے.
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے اسی یونیورسٹی کے 2 پروفیسرز کو بھی اغوا کیا گیا تھا.واضح رہےکہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا،جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا.
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈکمرشلائزیشن کے توسط سے گزشتہ روزجامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات، جرمیات اوردیہی ترقی کے لئے قائم کردہ ایسوسی ایشن دیوکون کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔
مفاہمتی یادداشت کا مقصد ڈسٹی نیشن اَن نان نامی عالمی مہم کو پاکستان میں متعارف کراناہے جس کامقصدبچوں کو غربت،تشدداوردیگرمعاشی مسائل سے بچانے کے لئے آگاہی فراہم کرنااورپالیسی اصلاحات فراہم کرنا ہے ۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق مختلف سیمینارزاورڈائیلاگ منعقد کئے جائیں گے اوراس ضمن میں تحقیق بھی کی جائے گی تاکہ مذکورہ بالااہم مسئلے سے متعلق وسیع ترآگاہی فراہم کی جاسکے ۔
مفاہمتی یادداشت پرجامعہ کراچی کے شعبہ عمرانیات کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرنبیل زبیری،شعبہ جرمیات کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر فتح محمدبرفت ،آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعالیہ رحمان اور دیوکون کے چیف ایگزیکٹو نثاراحمد نظامانی نے دستخط کیے
ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی تعلیمی بورڈ نے ہائرسکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون (گیارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 57.80 فیصد رہا۔ بدھ کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق امتحانات میں 54940 ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 32706 امیدوار پاس ہوئے اور ان کی کامیابی کا تناسب59.53فیصد رہا،2491پرائیویٹ امیدواروں میں سے صرف 488 کامیاب ہوئے اور ان کی کامیابی کا تناسب 19.59 فیصد رہا۔
بورڈ اعلامیہ کے مطابق امیدوار اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر معلوم کر سکتے ہیں جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کیلئے FB[roll number]لکھ کر 5050 پر بھجیں۔ بورڈ حکام نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں رزلٹ کارڈ 2 ستمبر تک موصول نہ ہو تو وہ بورڈ آفس سے رابطہ کریں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئر مین حیدر علی، وائس چیئرمین انور علی بھٹی، جنرل سیکریٹری محمد انور، مرکزی رہنماؤں عبدالرحمن، محمد ساجد، شہاب اقبال ، امتیازعلی صدیقی اور ضلعی صدور مرتضیٰ شاہ، خان محمد، پرویز ہارون، محمد شکیل، دوست محمد دانش، عالم شیر اور دیگر نے چیئر مین میٹرک بورڈ کراچی پروفیسر انوار احمد زئی سے نویں جماعت کے لیے انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کا اضافہ کے مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ 25 جولائی سے 25 اگست تک کا وقت پورے کراچی کے لیے انتہائی ناکافی ہے جبکہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی معمولات کو معمول پر آنے میں ایک سے دو ہفتے لگ جاتے ہیں۔ جس میں جشن آزادی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔
ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں نے بازی مار لی ہے۔ ایم کیو ایم کے امیدوار وسیم اختر میئر جبکہ ارشد ووہرا ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ میئر کے لئے 4 اور ڈپٹی میئر کے تین امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور کراچی اتحاد کے کرم اللہ قاضی کے درمیان تھا۔ منتخب مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تقریب حلف برداری 30 اگست کو ہو گی۔ دوسری جانب حیدر آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں ووٹنگ مکمل گئی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے میئر کے امیدوار طیب حسین اور ڈپٹی میئر کے امیدوار سہیل مشہدی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ کل 143 ووٹ میں سے ایک سو 138 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق طیب حسین اور ڈپٹی میئر مشہدی نے 111 ووٹ حاصل کیے حیدر آباد پی پی کی جانب سے میئر کے امیدوار پاشا قاضی اور ڈپٹی امیدوار حسن علی جتوئی نے صرف 27 ووٹ حاصل کئے۔
کراچی کا میئر منتخب ہونے کے بعد وسیم اختر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا انتخاب کبھی نہیں ہوا۔ آج کا انتخاب پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔ میں اس موقع پر کراچی کے عوام کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود ایم کیو ایم کے امیدوار کو منتخب کیا۔ آج کی جیت کراچی کے عوام کی جیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں بہت سی تلخیاں ہیں لیکن میں اس کا آج ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ میں عوامی خدمت کے فلسفے کو آگے لے کر چلوں گا۔ وسیم ستار کا کہنا تھا کہ میں ایم کیو ایم کا میئر نہیں بلکہ کراچی کا میئر ہوں۔
میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بھی شہر کیلئے کام کرنا ہے۔ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج کی کامیابی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ وزیراعلیٰ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہاں کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم) آسٹریلین ایجوکیشن آفس ( اے ای او)کی جانب سے ‘‘ آسٹڈی ان آسٹریلیا2017’’ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبا و طالبات اور ان کے والدین کو آسٹریلیا کی نامور یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے ماہرانہ مشورے دیئے اور معلومات فراہم کیں۔
یہ ایجوکیشن ایکسپو 25اگست کو سیرینا ہوٹل اسلام آباد، 27اگست کو رامادا ہوٹل ملتان اور 28اگست کو میریٹ ہوٹل کراچی، ہوٹل ون فیصل آباد اور پرل کانٹی نینٹل پشاور میں منعقد ہوگی۔
ایمزٹی وی(تعلیم)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے ضلع راولپنڈی کے کالج پرنسپلز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ شروع کردی جس میں ضلع راولپنڈی کے کالجز کے 48پرنسپل/ڈی ڈی اوز حصہ لے رہے ہیں۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد)جماعت اسلامی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے دائردرخواست میں وفاق، وزارت کابینہ، قانون، خزانہ، نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے تاہم کسی سیاست دان کوفریق نہیں بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں نے اثاثوں میں آف شورکمپنیوں کا ذکرنہیں کیا، عدالت فریقین کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے، آف شور کمپنیوں کے ملزمان کوگرفتار کیا جائے اورقوم کی لوٹی ہوئی دولت خزانہ میں واپس لائی جائے۔
سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشی دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے، کرپشن فساد فی الارض ہے، اس کی وجہ سے تمام ادارے ناکام ہورہے ہیں، حکمران مغل شہزادے اورسیاسی پنڈت ہیں جنہوں نے 68 سال ملک کولوٹا، پاناما لیکس کے بعد ہمارا خیال تھا کہ حکومت خود ایکشن لے گی لیکن حکومت نے عدالتی کمیشن بنانے کا وعدہ پورانہیں کیا، حکومت صرف وقت لینے کی کوشش کررہی ہے، پاناما لیکس کا معاملہ سردخانے میں نہیں ڈالنے دیں گے، قومی دولت لوٹنے والے سب لوگوں کا پیچھا کریں گے، حکومت اگرمخلص ہے تو بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ حکومت کو نیاقانون بنانے کا حکم دے۔