جمعہ, 17 مئی 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) آف ایشیا استنبول پراسسس کے اعلی حکام کا اجلاس کل نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کے اعلیٰ حکام کا چھٹا اجلاس کل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ہوگا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزا چوہدری کریں گے جو دیگر شریک ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہارٹ آف ایشیا پراسس میں ہمیشہ فعال کردار ادا کیا جس کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جب کہ ہارٹ آف ایشیا افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان نے عمران خان سے پارٹی کی چیرمین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان کے پہلے صدر اور سابق مرکزی نائب صدر اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 9 بانی ارکان نے عمران خان کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مکمل تباہی سے بچانے کے لئے وہ چیرمین شپ کے عہدے سے عارضی طور پر مستعفی ہو جائیں۔ تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صدر کا کہنا تھا کہ انھوں نے پارٹی میں بڑے پیمانے پر پیسوں کی خردبرد کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں ایک کیس بھی دائر کر رکھا ہے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور ٹکٹوں کی فراہمی کے موقع پر پارٹی کے فنڈ میں بے دریغ کرپشن کر کے تحریک انصاف کے بنیادی نظریات کی دھجیاں اڑانے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت پر کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات لگاتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ صوبے کے سابق احتساب کمشنر حامد خان نے جب وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کیں تو انھیں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا۔ عمران خان سے پارٹی چیرمین شپ چھوڑنے کا مطالبہ کرنے والوں میں ان کے کزن اور پی ٹی آئی پنجاب کے پہلے صدر سعیداللہ خان نیازی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، مانسہرہ، راولپنڈی اور کراچی کے ضلعی صدور بھی عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرنے والوں میں شامل ہیں، تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ایڈوکیٹ خواجہ امتیاز اور فاٹا کے اراکین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم) آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے طالب علم اسکول آف نرسنگ میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا جس بے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خو دکشی کی جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی انتطامیہ نے بھی طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول گلگت کا رہائشی تھا جو اسکالر شپ پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ طالب علم نے 2014 میں نرسنگ اسکول میں داخلہ لیا اور اس کا کورس 2018 میں مکلم ہونا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے طالب علم اسکول آف نرسنگ میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا جس بے مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خو دکشی کی جبکہ دوسری جانب یونیورسٹی انتطامیہ نے بھی طالب علم کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول گلگت کا رہائشی تھا جو اسکالر شپ پر یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔ طالب علم نے 2014 میں نرسنگ اسکول میں داخلہ لیا اور اس کا کورس 2018 میں مکلم ہونا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں چھوٹے بچوں کو اسکولوں میں موافق ماحول کی فراہمی کیلئے 7 ہزار ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سنٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں نرسری کے بچوں کے لئے مناسب سہولیات اور مخصوص اسٹاف ان کی ٹھوس علمی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کررہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اسکول کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہاکہ اسکول تعلیم کا اہم ترین حصہ ہے چھوٹے بچوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرکے ان میں مختلف نفسیاتی طریقوں سے تعلیم میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ،اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت نے انرولمنٹ مہم کے ساتھ ساتھ ارلی چائلڈہڈ سنٹر قائم کرنے پر خاص توجہ دی ہے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انرولمنٹ مہم کی کامیابی کی وجہ سے اسکولوں میں مزید گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے جس کے باعث اسکولوں میں 11 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اسکولو ں میں 11 لاکھ نئے بچے آچکے ہیں اور تمام ہائی اسکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی جاچکی ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم)محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے طلبہ کے لیے ملازمتوں کی فراہمی کا میلہ(Job Fair )آج سے شروع ہورہا ہے جو 30 اپریل تک جاری رہے گا، ماجو میں منعقد ہونے والے ملازمتوں کی فراہمی کے اس میلہ میں تین درجن کے قریب ادارے جن میں بینک ، مالیات ،انشورنس ، آٹو موبائل، مینجمنٹ ،کنسلٹنٹنگ، مارکیٹنگ، ایڈورٹائیزنگ،بزنس ہاوسز،این جی اوز اور دیگر صنعتی و تجارتی ادارے شامل ہیں اپنے اسٹالزلگا کر موزوں امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ واضح رہے کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ ان اداروں کے اسٹالز پر ملازمت کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گے جہاں انکا فوری طور پر انٹر ویو لیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) گزشتہ روز اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کا یوم تاسیس منایا گیا۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 20سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن لگتا ہے پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہےاور میں اگلے 20 سال کی تیاری کررہا ہوں۔جس طرح کارکنان نے میری عزت کی اس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کرتا ہوں وہ کم ہے اور قوم کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے جب پارٹی بنائی تو میرے ساتھ صرف 10 لوگ تھے اور جب پارٹی کا منشور بنایا تو اس میں عہد کیا کہ پاکستان ایسا ملک ہوگا جہاں عدل وانصاف ہو، قانون کے سامنے سب برابر ہوں اوراقلیتیں برابر کی شہری ہوں اور ایسا پاکستان بنانا ہے جو بننا چاہیے تھا، جسے ہم نیا پاکستان کہتے ہیں اور مجھے وہ زیادہ دور نظر نہیں آرہا کیوں کہ ہماری قوم جاگ گئی ہے۔ 2013 کے الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے 2013 کی دھاندلی پر آواز اٹھائی اور 4 حلقوں کے لیے انصاف مانگتے رہے، الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے لیکن وہ تو الیکشن کمیشن آف (ن) لیگ نکلی، پھر دھرنا دیا اور سب نے دیکھا چاروں حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم ﷺ کی زندگی کو بہت قریب سے پڑھا اور جب مجھ پر براوقت آتا تھا میں ان کی زندگی دیکھتا تھا۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایل ڈی اے کے پلاٹس اونے پونے دے دیے گئے، مہران بینک اسکینڈل میں آپ بچ گئے ، حدیبیہ پیپر ملز کے کیس میں بچ گئے، آئی ایس آئی سے پیسہ لیا اس میں بچ گئے لیکن اب نہیں بچ سکیں گے،میاں صاحب آپ کو ہر صورت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم اب وہ آزاد کمیشن چاہتے ہیں جس میں انٹرنیشنل کمپنی اور فارنزک ٹیمیں چیف جسٹس کے نیچے کام کریں۔ میں تحریک انصاف نے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ اتوار لاہور آرہا ہوں، ابھی رائیونڈ نہیں آرہا بلکہ چیرنگ کراس میں لاہور کے شہریوں کا لہو گرم کرنے آرہا ہوں اور وہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ امپائر کو ملاکر دوبارہ میچ فکس کردیں گے تو اب ایسا نہیں ہوگا اور اگر ایسا ہوا تو یہ قوم سڑکوں پر آئے گی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار کو ماہ رمضان کیلیے خصوصی پیکج بنانےکی ہدایت کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ پیکج آئندہ 10 روز کے اندرکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو غورکیلئے پیش کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ماضی کے پیکج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امدادی پیکیج ماہ رمضان میں تمام لوگوں کو یوٹیلٹی اسٹورزکے ذریعے فراہم کیا جائیگا۔ دریں اثناء وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے رواں سال اکتوبر سے دسمبر کی دوسری سہ ماہی کیلیے صوبوں کے درمیان فوری تقسیم کیلیے 2 ارب21کروڑ45 لاکھ روپے کی مراعاتی گرانٹ کے اجراء کی منظوری دیدی۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق صوبوں کو جس سہ ماہی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے اس میں پنجاب کو57کروڑ46لاکھ، سندھ کو44کروڑ7لاکھ جبکہ خیبرپختونخوا کو41کروڑ 13لاکھ روپے ملیں گے۔

ایمزٹی وی (کراچی) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے امدادی پیکیج میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 20 سے بڑھا کر 60 لاکھ کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق قائم علی شاہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے معاوضے میں اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو 20 لاکھ کی بجائے 60 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکیج دیا جائے گا جب کہ وزیراعلیٰ نے 69 شہدا کے اہلخانہ میں سے کسی بھی فرد کو اے ایس آئی کے عہدوں پر بھرتی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ٹریفک پولیس میں 6 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ایمزٹی وی (کراچی) حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید 90 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری وزارت داخلہ سندھ نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں 4 مئی سے اگلے 90 روز کے لئے اضافہ کیا جائے، رینجرز کوخصوصی اختیارات کراچی ڈویژن میں کارروائیوں کیلئے دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 3 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔