منگل, 26 نومبر 2024
Reporter SS

Reporter SS

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بارکمی کا اعلان کر دیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 3.32 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا جو اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 32 پیسے کی کمی کی گئی ہےپٹرول کی نئی قیمت کم ہو کر 259.10 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےلائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 154.05 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں وزیراعظم نے اوگرا کی بھیجی گئی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی۔

بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان 75 رنز بنالیے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 199 رنز درکار ہیں۔

کھیل کے تیسرے روز پاکستانی بالرز نے شاندار کم بیک کیا، خرم شہزاد اور میر حمزہ نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کے ٹاپ 6 بیٹر کو محض 26 رنز کے عوض پویلین بھیج دیا۔

بنگلادیش کی جانب سے شادمان اسلام 10، کپتان نجم الحسن شانتو 4 ،مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2 جبکہ ذاکر حسن اور مومن الحق نے ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لٹن داس 13 اور مہدی حسن میراز 33 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4 جبکہ میر حمزہ نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےچھ پوائنٹس سے محروم ہوگئی۔

راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ ٹیم سلو اسکور ریٹ کرانے پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلادیش 15 فیصد جرمانہ بھرے گی۔

پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبرپرہی رہے گا جبکہ فتح کے باوجود بنگلادیش چھٹے نمبر سے ساتویں نمبرچلی گئی۔بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پرآئی سی سی ضابطہ کی خلاف ورزی پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ مل گیا اور ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ شکیب الحسن نے بولنگ کے دوران محمدرضوان کی جانب گیند تھروکی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش نے راولپنڈی میں تاریخ رقم کی، پنڈی ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 10 وکٹ کی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں سلوراوورریٹ پرپاکستان اوربنگلادیش پرجرمانہ عائدکردیا گیا۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سست اوور کروانے پر جرمانے کے مرتکب پائے گئے، پاکستان نے 6 اوور کم کرائے جبکہ بنگلادیش نے تین اوور سست روی سے پھینکے جس کے باعث پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےچھ پوائنٹس سے محروم ہوگیا اور مہمان ٹیم تین پوائنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ بنگلادیش 15 فیصد جرمانہ بھرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کےلیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دبئی: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ایونٹ میں 10 ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ ’اے‘ میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ’بی‘ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلا دیش ہی رہے گا۔

اے این ایف نے تعلیمی اداروں سمیت ہاسٹل میں منشیات کی سپلائی میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ طالب علم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں و ہاسٹلز میں منشیات کی روک تھام اور ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔

حکام کے مطابق انٹیلیجنس بنیاد پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک نجی اسٹوڈنٹ ہاسٹل کے قریب چھاپہ مارا اور چاغی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ’جو خود بھی سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا‘ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے انتہائی خطرناک اور مہنگی 120 گرام ’’ویڈ‘‘ نامی منشیات برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے اور ہاسٹل میں منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نا صرف اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے بلکہ سی ایس ایس امتحان کی تیاری بھی کر رہا تھا، ملزم نے یونیورسٹی و ہاسٹل کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔

طالب علم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کراچی: محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نےکے 157 گھوسٹ ملازمین کے خلاف ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے 157 گھوسٹ ملازمین کے بغیر بتائے بیرون ممالک مُقیم ہونے کا انکشاف ہوا جن کے خلاف دو روز میں کارروائی کی ہدایت کر دی گئی۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو 157 گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس پر سیکریٹری نے غیر حاضر اساتذہ و دیگر ملازمین کو برطرف کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔

ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائری میں علم ہوا ہے کہ 157 ملازمین بیرون ممالک مُقیم ہیں۔

ڈی جی مانیٹرنگ کا کہنا ہے ککہ گھوسٹ ملازمین چھٹی لیے بغیر بیرون ملک مقیم اور تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، 76 گھوسٹ ملازمین کے بیرون ملک سفری شواہد ایف آئی اے نے فراہم کیے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے اطلاع نہ دینے والے ڈائریکٹرز، ڈی ای اوز اور ٹی ای اوز کو بھی ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک،ایف اے،آئی کام کےداخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فیصل آباد بشیر احمد صمیم نے بتایا ہے کہ بی ایس پروگرامزفیس ٹو فیس موڈ کے داخلے کی آ خری تاریخ میں بھی5ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن داخلوں کے لئے تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں اس لئے امیدوارآفیشل ویب سائٹ کاوزٹ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پراسپیکٹس تمام تحصیلوں کے سیل پوائنٹس اور دفتر ہذا سے بھی وصول کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایڈ،بی اے اور بی ایس او ڈی ایل نظام کے تحت داخلوں کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گاجبکہ میٹرک کے امتحانات2ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام امیدوار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایپ سے اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

پنجاب: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال کے لئے کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت تمام ڈویژنز میں سی ٹی آئیز بھرتی کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں تین سو سے زائد اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

عارضی اساتذہ کی بھرتی کے لئے اشتہار جلد جاری ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کو ماہانہ 45 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری کالجوں میں 7 ہزار کے قریب اساتذہ کی کمی ہے

Page 61 of 2425