ایمزٹی وی (کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان سے متعلق بیان پربلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ نریندرمودی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ ’را‘ بلوچستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان کا بھرپورجواب دینا بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے، یہ ایوان بھارتی وزیر اعظم کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، نریندرمودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹرکی بھی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی حکومت مودی کےبیان کو اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا کے نوٹس میں لائے، ارکان اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
اسمبلی میں قرارداد پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھے لوگ بلوچوں کوبلوچوں سے لڑارہے ہیں، ہم بھارتی وزیراعظم کوواضح طورپربتادینا چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام پراکسی وار کا حصہ نہیں بنیں گے۔
رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ’را‘ بلوچستان میں گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بھارتی وزیراعظم کے بیان کا بھرپور جواب دینا بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے، نریندرمودی کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے،بلوچستان کے خلاف کسی منفی سوچ کا اظہارکرنے نہیں دیں گے۔