ھفتہ, 23 نومبر 2024


بلوچستان کے 11 اضلاع میں پولیو کی خصوصی مہم شروع ہوگئی

ایمزٹی وی (سیاسی) بلوچستان کے 11 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی۔ محکمہ صحت بلوچستان ذرائع کے مطابق مہم پشین، قلعہ عبداللہ، نصیرآباد، جعفرآباد، لسبیلہ، آواران، واشک، قلات، خضدار، ژوب اور شیرانی میں چلائی جارہی ہے۔ ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم اگلے ہفتے سے چلائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے 12 اضلاع میں 14 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment