ایمزٹی وی(کوئٹہ) کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کے دوران سی 4دھماکا خیز کیمیکل استعمال کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق تین مسلح دہشت گردوں نے رات گیارہ بجے کے بعد سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھاوا بول دیا ، واچ ٹاور پر گارڈ کو شہید کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے کمپاﺅنڈ اور ہوسٹل میں داخل ہو گئے جہاں 2نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، دہشتگردوں نے دھماکہ خیر کیمیکل سی 4کا استعمال کیا جو آگ بھڑکانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
آئی جی ایف سی کے مطابق ایک دشت گرد کو سیکیوٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تاہم دیگر 2 حملہ آور کمپاﺅنڈ تک پہنچنے میں کامیاب ہو ئے جنہوں نے وہاں جا کر خودکش حملہ کیا ۔ دہشتگردوں کے پاس خودکش جیکٹس کے علاوہ 4دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا جس سے کمپاﺅنڈ میں آگ بھڑک اٹھی اور اس قدر بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی 4دھماکہ خیز مواد انتہائی خطرناک ہوتا ہے جس سے دھماکے کے بعد آگ بھڑکتی ہے اور ہلاکتوں کو باعث بنتی ہے ۔