ایمزٹی وی(کوئٹہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل پر گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی
میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنر ل راحیل شریف ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے ہیں ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل کا دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال بھی جائیں گے ۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دہشت گردوں کے اس حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ادھر وزیراعظم بھی کچھ دیر بعد کوئٹہ پہنچیں گے جہاں ان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا جس میں صوبے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر ہاسٹل میں تین دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 58اہلکار شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہو گئے