ایمزٹی وی(کوئٹہ) سانحہ 8اگست سے متعلق انکوائری کمیشن کی سماعت ہوئی ہے،سول اسپتال کے ڈاکٹروں کے بیانات رکارڈکیے گئے ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی پولیس نے کہا کہ صرف 4 فائر ہوئے،پولیس کی کارکردگی کاگراف نیچے جا رہا ہے۔
ڈاکٹر زریں گل نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکے کے بعد شدید فائرنگ ہوئی،یہ فائرنگ چند منٹ تک جاری رہی،ایمرجنسی روڈوالے گیٹ پرکسی کی تلاشی ہوتے نہیں دیکھی،میں دھماکے میں زخمی بھی ہوئی تھی،فہرست میں میرا نام معمولی زخمی کے طور پر لکھاگیا،مجھے یہ مالی معاونت نہ بھی ملے تو کوئی بات نہیں،حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ملے۔