ایمزٹی وی(کوئٹہ)سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔گزین مری کو کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔
اس موقع سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے اور گزین مری کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ اس موقع پر نوابزادہ گزین مری نے کہاکہ ابھی تک میں نے کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، ہوسکتا ہے میں اپنی نئی سیاسی جماعت بناﺅں۔ اس سلسلے میں دوستوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ رہائی کے بعد اپنے عوام کے پاس جاﺅنگا اور اسکے بعد فیصلہ کرونگا کہ میں نے کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونا ہے یا کوئی نئی سیاسی جماعت بناﺅں۔
انہوں نے کہاکہ اگر میں حکومت کے ساتھ ڈیل کرکے آتا تو اس طرح مجھ پر روزانہ مقدمات نہ بنائے جاتے۔