ایمزٹی وی(کوئٹہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان آج کیا جائے گا جو بلوچستان کے عوام کیلیے ایک تحفہ اور سرپرائز ہوگا، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں ترقی اور بلوچستان کے عوام خوشحال ہونگے تو پاکستان میں بھی ترقی اور خوشحالی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ آج ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا۔