اتوار, 24 نومبر 2024


نئی حکومت کی حمایت کریں گے، سراج الحق

 

(کوئٹہ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بنائے جانے والی نئی حکومت کی عوامی مفادات میں اقدامات کی حمایت کریں گے، غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدامات کی مخالفت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی اور جمہوری جماعت ہے اور ملک ترقی اور افرادی ترقی پریقین رکھتی ہے، پاکستان کوعوام نے بنایا ہے اور وہی اس کے حقیقی مالک ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، تمام مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے، اسلام نظام کے قیام کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غلط کام جو کرےگااس کے راستے میں کھڑ ے رہیں گے، تخر یبی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پر امن جدو جہد کریں گے، کرپشن فری پاکستان مہم ہم عرصے سے چلا رہے ہیں، کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے پشاور، بنوں، کوئٹہ میں سیاسی ورکر شہیدہوئے ، یہ طے نہیں کون اپوزیشن میں بیٹھے گا، کون حکومت میں جائے گا، ہم حقیقی اور آزاد جمہوریت چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر 8 اگست کو پرامن احتجاج کریں گے۔
سراج الحق نے کہا کہ انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن کا کردار جانبدار نہ رہا ملک میں انتخابات ایک ایکسرسائز اور مشغلے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، عوامی میڈنٹ کو کچلا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں اسلامی نظام ہور اورلوگوں کو انصاف مل سکے، موجودہ نظام میں غریب آدمی کا کوئی حصہ نہیں ہے، نئی بننے والی حکومت نے اگر عوامی مفادات میں اقدامات کئے تو اس کی حمایت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری ، غربت میں اضافہ ہورہا ہے پانی قلت کے باعث لوگ پریشانی سے دوچار ہیں، وفاقی حکومت نے کبھی بھی بلوچستان کو نہ ہی کوئی حق دیا اور نہ ہی اہمیت ، جس کی وجہ سے صوبہ احساس محرومی کا شکار ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment