اتوار, 24 نومبر 2024


بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے انتخابی عمل آج ہوگا

 

ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیلیے بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے میر عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلیے تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل کو نامزد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی اے پی کے میر عبدالقدوس بزنجو اور میر جان محمد جمالی جبکہ اے این پی کے انجینئر زمرک نے صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکیلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔ 

بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی قبل از دوپہر تک سیکریٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment