پیر, 25 نومبر 2024


تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بلوچستان کا دورہ کریں گے

 

ایمز ٹی وی(کوئٹہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین بلوچستان کا دورہ کریں گے، اس دوران ان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں ہوں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کے حوالے سے جہانگیرترین بلوچستان کا دورہ کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان دورے میں جہانگیر ترین پارٹی کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے لیے ووٹ مانگیں گے، جہانگیر ترین کے ہمراہ تحریک انصاف بلوچستان کی قیادت ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے تعلیم و ادبی ورثہ شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، عارف علوی صدر مملکت بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا تھا کہ تحریکِ انصاف کے پاس سادہ اکثریت ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان اور قوم کا مشکور ہوں جو مجھے صدر کے لیے نامزد کیا، 4 ستمبر کو صدر کا انتخاب ہوگا جو تقدیر میں ہوگا قبول کروں گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment