چمن : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امن کے ثمرات نظر آرہے ہیں،ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے، بچوں کے لیے اچھے اسکول، گراؤنڈ اور اچھے ماحول کی خواہش ہے۔
چمن میں پاکستان کے پہلے اور واحد آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا گیا ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا امن کےثمرات نظرآرہےہیں،ترقی کادورشروع ہوچکاہے، بلوچستان میں بہت سے منصوبے حکومت کرنے جارہی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ میں ایف سی بلوچستان اورعوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امن وترقی کیلئے حکومت بلوچستان کے ساتھ موجود رہیں گے ، بچوں کے لیے اچھے اسکول، گراؤنڈ اور اچھے ماحول کی خواہش ہے۔
کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا کہ ہمارامستقبل نوجوان ہیں، سی پیک سمیت تمام منصوبوں پران بچوں نےکام کرناہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، بلوچستان میں امن کیلیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔
یاد رہے 23 مارچ کو آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چمن میں ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد قبائلی نوجوانوں کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر کرکٹ گراونڈ کو جدید طرز پر بنانے کا اعلان کیا تھا۔