اتوار, 28 اپریل 2024


حلقہ پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری

کیچ: بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 47 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا اور اس دوران ووٹرز اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں موجود تمام 60 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ عوامی شکایات کا سیل بھی بنایا گیا ہے جہاں شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment