کوئٹہ: مختلف کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے 12 کمانڈرز سمیت 50 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے، ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے، کالعدم بی آر اے اور یو بی اے سے ہے۔