جمعہ, 22 نومبر 2024


رہائشی علاقوں میں غیرقانونی طورپرقائم نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی جاری

کوئٹہ : کنٹونمنٹ ایریا کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طورپر قائم نجی اسکولوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

کنٹونمنٹ بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں غیر قانونی طورپر قائم نجی تعلیمی اداروں کو بند کروایاجارہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو تین سال سے متعدد بار نوٹسز دینے کے باوجود ازخود ان اداروں کو ختم نہیں کیا تاہم اب تک 50 سے زائد نجی تعلیمی اداروں کو سیل کیا جاچکا ہے اور آئندہ دو سے تین روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ ارسال کردی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment