پیر, 25 نومبر 2024


حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی، بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد

ایمز ٹی وی (پشین )پشین کے علاقے سرخاب میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب میں اے ٹی ایف پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ اسلحے میں 7عدد راکٹ گولے، 5عدد دستی بم، 2عدد کلاشنکوف، بڑی تعداد میں مختلف راﺅنڈز اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment