ایمزٹی وی(گلگت بلتستان) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حا فظ حفیظ الرحمن نے محکمہ معدنیات کی جانب سے ادارے کے با رے میں دیے جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں صوبے میں موجود معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کے لیے جائیں
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے مائنگ کے شعبے میں روایتی طریقوں کے بجائے نئے طریقے متعارف کرائے جائیں حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ یقینی بنایا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں نیلامی( آکشن)کا نظام متعارف کرنے کے لیے پالیسی مرتب کی جائے تا کہ موجود وسائل سے استفادہ حاصل کیاجاسکے ۔ ماضی میں مینرلز کے شعبے پر توجہ نہیں دیا جس کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی قابل تحسین نہیں رہی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن مقامات پر لیز دیے گئے ہیں ان لیز پر سرمایہ کاروں کو کام کرنے کا موقع دیا جائیگااور کمیونٹی کے حقوق کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریجنل سطح پر محکمہ معدنیات کے دفاتر کھولنے کے لیے جلد کاغذی کاروائی کو حتمی شکل دی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں روز گار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے این ایل سی افواج پاکستان کے تعاون ٹیکنکل انسٹیوٹ قائم کیا جائیگا۔