ایمزٹی وی(گلگت بلتستان)محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے محکمہ داخلہ بھی متحرک ہوگیا ،ہو م ڈیپارٹمنٹ نے تمام اضلاع کے ضلعی کنٹرول رومز سے مسلسل رابطہ رکھنے کیلئے گلگت میں الگ کنٹرول روم قائم کردیا ،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو گلگت سمیت دیگر اضلاع کے کنٹرول رومز کے ساتھ رابطے میں رکھاگیا ہے جو صبح اٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ رکھے گا
ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کی نگرانی صوبائی سیکرٹری داخلہ کررہے ہیں صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے رابطہ میں رہنے کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی پولیس سربراہوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں
،ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونےوالی کسی بھی شکایت کا فور ی طور پر ازالہ کرنے کیلئے بھی موثرنظام تشکیل دیاگیا ہے ذرائع کے مطابق مرکزی کنٹرول روم میں دو ٹیلی فون بھی نصب کئے گئے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت یا مشکوک شخص واجبنی شخص یا لاوارث بیگ وغیر ہ نظر آنے کی صورت میں ٹیلی فون نمبر 05811-920208اور 05811-920209پر رابطہ کرکے اطلاع دیں ۔