جمعہ, 29 مارچ 2024


گلگت بلتستان کیلیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان ) گلگت بلتستان کونسل کا مالی سال 2016/17 کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کر دیا گیا ۔بجٹ میں اخراجات کا کل تخمینہ 1281 ملین روپے رکھا گیا ہے جس میں سے 654 ملین روپے سے زائد ترقیاتی اخراجات ہیں ۔626 ملین روپے غیر ترقیاتی اخراجات خرچ پرکیے جائیں گے۔گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس کی پہلی نشست وائس چیئرمین گلگت بلتستان کونسل و گورنر گلگت بلتستان میر غضنفرعلی خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان نے 1521 ملین سے زائد کا بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ میں کل آمدن کا تخمینہ تقریباً 1521 ملین روپے رکھا گیا ہے۔ جس میں سے 1235 ملین روپے سے زائد رقم ٹیکس محصولات کی مد میں ملے گی جب کہ نان ٹیکس محصولات کا ہدف 274 ملین اور کیپٹل ریسٹیس کی مد میں12 ملین روپے کا ہدف ہے۔ترقیاتی اخراجات سے 354 ملین روپے سے زائد کی رقم گلگت بلتستان کونسل ممبران کے ترقیاتی پروگرام کے لیے رکھی گئی ہے جب کہ 100 ملین روپے کی رقم اسلام آباد میں جی بی کونسل سیکرٹریٹ کی عمارت کی تعمیر اور 200 ملین روپے کی رقم گلگت میں جی بی کونسل کے دفاتر کے لیے درکار زمین کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس پورے خطے خصوصاً گلگت بلتستان اور بلوچستان کے لیے خوشحالی کا ایک نیا دور لے کر آ رہا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments160