جمعرات, 21 نومبر 2024


کےٹوپرلاپتاپاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہے

اسکردو:کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ اب ہم میں نہیں رہےانکے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق کردی۔

گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر خان اور علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے اپنےوالدکی موت کی تصدیق کرتے ہوئےکہنا تھاکہ علی سدپارہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں کے ہمراہ لاپتہ ہوئے، مجھے اور کئی انٹرنیشنل کوہ پیماوں کو یقین ہے کہ انھیں کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا، اور جس بلندی پر حادثہ ہوا تھا وہاں چند گھنٹوں سے زیادہ زندہ رہنا ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو سے اور دنیا ایک بہادر اور با صلاحیت مہم جو سے محروم ہوئی ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب ایک دوسرے کے لیے سہارا بنیں گے ، اورمیں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گا اور ان کے ادھورے خواب پورے کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور عسکری ایوی ایشن کے بہادر پائلٹس کا بھی مشکور ہوں۔

واضح رہےکہ پاکستان کے ہیرو محمد علی سد پارہ کو دنیا کی 14 بلند چوٹیوں میں سے 8 کو سر کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment