جمعرات, 21 نومبر 2024


قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سےحسن قرآت اورنعتیہ مقابلےکااہتمام

گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سےعظیم الشان بین شعبہ جاتی حسن قرآت اورنعتیہ مقابلے کااہتمام کیاگیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق نعتیہ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل جواد احمد تھے۔جبکہ میر محفل قراقر م یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ تھے۔ ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے ڈینز،منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے مقدس ماہ مبارک رمضان میں دلوں کو شاد وسکون بخشنے کے لیے حسن قرآت اورنعتیہ مقابلہ کا اہتمام کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجرجنرل جواد احمد فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کہاکہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد لازمی ہے۔طلبہ وطالبات ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔انہیں سرگرمیوں سے ہی طلبہ وطالبات میں صلاحتیں پروان چڑھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ مبارک رمضان کے اس ماہ میں اپنے اندر روحانی و جسمانی بہتری لائیں اور اس ماہ کے فلسفے کو سمجھیں۔

ان سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ انسان کی افضلیت علم سے ہے۔لہذا نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ تعلیم وتحقیق کے حصول پر توجہ مرکوز کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment