ایمز ٹی وی (گلگت) شہر میں اینٹی ٹیکس موومنٹ یا ٹیکس مخالف تحریک کی کال پر شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کیا جارہا ہے۔ شہر کے بڑے کاورباری مراکز بند ہیں، جبکہ ٹریفک بھی سڑکوں پر سے غائب ہے۔ اے ٹی ایم کہلائی جانے والی تحریک کی جانب سے ودہولڈنگ اور انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہونے والی یہ دوسری کامیاب ہڑتال ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ ماہ بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی تھی۔ جبکہ بعد میں گھڑی باغ میں ایک جلسہ بھی کیا گیا تھا۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی ٹیکس مخالف تحریک کی کال پر جلسے اور ہڑتال کئے گئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے عام شہری، بشمول مسافر، مریض اور خریدار متاثر ہو رہے ہیں۔
ٹیکس مخالف تحریک، گلگت میں شٹر ڈاون، پہیہ جام ہڑتال
- 24/02/2016
- K2_CATEGORY گلگت بلتستان
- 1991 K2_VIEWS
Leave a comment