ایمزٹی وی(راولپنڈی)عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں تاہم اس دوران وہاں موجود ساؤنڈ سسٹم کے ایک کنٹینر میں پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔
پاکستان تحریک انصاف احتساب تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی نکال رہی ہے۔ لیاقت باغ راولپنڈی سے نکالی جانے والی ریلی کی سربراہی عمران خان کریں گے۔ تحریک انصاف کے کارکن اپنے رہنماؤں کی قیادت میں لیاقت باغ پہنچیں گے جہاں عمران خان خطاب کریں گے اور اس کے بعد یہ ریلی اسلام آباد کی جانب گامزن ہوجائے گی۔ عمران خان شاہ دی ٹالیاں، ناز سینما اسٹاپ، چاندنی چوک اور پھر اسلام آباد فیصل چوک پر خطاب کریں گے-
تحریک انصاف کی ریلی کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کئے گئے ہیں، ریلی کے تمام راستے متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جب کہ ریلی کے اندر سیکیورٹی کے فرائض پارٹی کے کارکن سرانجام دیں گے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی اقدامات کے تحت میٹرو سروس بند کر دی ہے۔ اسلام آباد کے اہم علاقوں میں 2 ماہ کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کے تحتلاؤڈ اسپیکر کے استعمال، آتش بازی ، اسلحے کی نمائش اور جلسے جلوسوں پرپابندی عائد ہوگی ۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک احتساب ریلی نکالی جارہی ہے لیکن پنجاب حکومت ریلی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے واضح رہے کہ تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف احتسان تحریک شروع کررکھی ہے جس کے تحت گزشتہ ہفتے پشاور سے اٹک تک ریلی نکالی گئی تھی
Leave a comment